انگلش پریمئر لیگ میں پوائنٹس ٹیبل کی حکمران مانچسٹر سٹی نے سخت حریف آرسنل کو دلچسپ مقابلے کے بعد3-1 گول سے شکست دیکر اپنی اول پوزیشن برقرار رکھی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) انگلش پریمئر لیگ میں پوائنٹس ٹیبل کی حکمران مانچسٹر سٹی نے سخت حریف آرسنل کو دلچسپ مقابلے کے بعد3-1 گول سے شکست دیکر اپنی اول پوزیشن برقرار رکھی جبکہ ٹاٹینم نے دلچسپ مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کو صفر ایک گول سے مات دی۔ناقابل شکست مانچسٹر سٹی نے سخت حریف آرسنل کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1 گول سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز انداز میں اختتام پذیر ہوا اس طرح ایم سی نے اپنی مسلسل کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 10 ویں فتح حاصل کی اور 31 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پوزیشن مزید مستحکم بنائی۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے ڈی برو نے پہلے ہاف میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ 50 ویں منٹ پر ایگارو نے پنالٹی شوٹ پر گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری 2-0 کر دی۔ 64 ویں منٹ پر آرسنل کے لوکازیٹ نے اسکور 2-1 کر دیا۔ 74 ویں منٹ میں ایم سی کی جانب سے جیئس نے اسکور 3-1 تک پہنچا دیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچز میں ہیڈر فیلڈ نے ویسٹ بورن وچ کو بورن ماﺅتھ نے نیو وکیسل کو برنلے نے ساﺅتھ ہمپٹن کو براٹھن نے سوانسی سٹی کو اور لیور پول نے ویسٹ ٹیم یونائیٹڈ کو شکست دی کرسٹل سٹی نے ٹاٹینم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔مقابلہ کا واحد گول دوسرے ہاف میںٹاٹینم کی جانب سے جاپانی اسٹار سن ہینگ من نے بنایا۔ لیورل پول اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان میچ یکطرفہ رہا۔ لیورل پول نے حریف ٹیم کو4-1گول سے شکست دی۔ لیور پول کے ہیرو صالح نے 2 گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یکطرفہ بنادی۔ مانپ اور چیمبرلین نے ایک گول اسکور کیا۔ ویسٹ ہیم کی جانب سے واحد گول لانزانی نے بنایا۔ ہیڈر فیلڈ نے وان لاپارا کے واحد گول کی بدولت ویسٹ بروم وچ کو صفر ایک گول سے مات دی برون ماﺅتھ نے انجری ٹائم میں کک کے گول کی بدولت نیو کیسل کو صفر ایک گول کے اپ سٹ کیا۔ برنلے نے واکس کے واحد گول کی بدولت ساﺅتھ ہمپٹن کو ہرایدا۔ براٹھن اور سوانی سٹی کے درمیان میچ کا فیصلہ بھی صرف ایک گول سے ہوا۔ میچ کا واحد گول براٹھن کے مورے نے بنایا۔