عمران خان کے وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: امیر مقام
مردان (صباح نیوز) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی جبکہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کاخواب کبھی پورانہیں ہوگا۔مردان کے علاقے شیرگڑھ میں انجینئرامیرمقام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔امیر مقام کاکہناتھاکہ مسلم لیگ (ن) کا عمران خان کوچیلنج ہے کہ مردان میں اتنے لوگ جمع کرکے دکھائیں،مردان کی زمین پربہت سے انقلاب آئے ہیں مگر کوئی ان خام خیالی میں نہ رہے کہ مسلم لیگ (ن) کمزورہوجائیگی ۔ان کاکہناتھا کہ الیکشن وقت پرہی ہوںگے،ہمارے قائد نواز شریف عدالتوں سے سرخرو ہونگے۔ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی سربراہ جلسوں میں عوام سے جھوٹ بولتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ملکی ترقی کے لئے نواز شریف کا ساتھ دینا ہوگا۔