ریپبلکن سینیٹر رینڈپال ہمسائے کے حملے میں زخمی، ملزم گرفتار
واشنگٹن (اے ایف پی) ہمسائے نے پیچھے سے حملہ کرکے امریکن ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال کوزخمی کر دیا رپورٹ کرنے پر سٹیٹ پولیس فوراً سینیٹر کے گھر پہنچ گئی اور حملہ آور 59 سالہ اینے بائوچر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ملزم کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور صرف حملے کا الزام لگایا گیا ہے۔