جرمنی میں تارکین وطن کے مرکز میں آتشزدگی‘ 20افراد متاثر
برلن(آئی این پی) جرمنی میں تارکین وطن کے ایک مرکز پر لگنے والی آگ سے 20 افراد شدید دھویں سے متاثر ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کے بیان میں کہا گیا مہاجرین کے لیے مختص کردہ اس رہائش گاہ میں آگ اتوار کی صبح لگی۔