پاکستان نیوی کا بحری جہاز ’’پی این ایس سیف ‘‘ خیر سگالی دورہ پر کولمبو پہنچ گیا
کولمبو(آئی این پی ) پاکستان نیوی کا بحری جہاز ’’پی این ایس سیف ‘‘ خیر سگالی دورہ پر کولمبو پہنچ گیا ۔ اتوار کو پاکستان نیوی کا بحری جہاز سیف 4روزہ خیر سگالی دورے پر کولمبو پہنچ گیا ہے ۔ جہاں پاکستان کے نیوی کے اہلکار سری لنکا میں ہونے والے کھیلوں سمیت دیگر دوستانہ کھیلوں کے پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ جہاز میں عملے کے 225 افراد شامل ہیں۔