پی ٹی آئی کا 20ایکڑ اراضی پر جلسہ‘ 60ہزار کرسیاں لگائی گئیں
میرپور ماتھیلو (تنویراحمد سومرو/نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف کا ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں سیاسی قوت کا مظاہرہ ۔ پنڈال میں 60ہزار کرسیاں لگائی گئیں رہنمائوں کا خطاب پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کے نشتر چلائے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا گیا بیس ایکڑ اراضٰی پر ساٹھ ہزار کرسیاں لگائی گئیں اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی جانب سے دھواں دھار تقاریر کی گئیں ۔جلسے سے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے خاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی وہ ضلع ہے جسے پی پی اپنا گڑ ھ سمجھتی تھی لیکن گھوٹکی کی عوام نے پی پی کی جڑ نکال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کے لیے گھوٹکی کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ گھوٹکی سندھ پناب کے سنگم پر واقع ہے ۔ ہم وفاقی اکائیوں کو ملانے نکلے ہیں سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کے لوگوں میں لسانیت کی سوچ کو فروغ دیا اور سیاست میں سندھ کارڈ کھیلا گیا لیکن پی ٹی آٗی کے پاس پاکستان کارڈ پی ٹی آئی کے پاس ہے اور سندھ کے لوگوں نے ہی تاریخی فیصلہ کرنا ہے کیونکہ قوم کسی ایسے مسیحا کی منتظر ہے جو پاکستان کو دلدل سے نکالے۔ خان صاحب نے کبھی مایوسی ظاہر نہیں کی البتہ سنجیدہ نہ لینے والے سیاسی پنڈتوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔۳۵ سالہ سیاست میں کرپشن کا ایک بھی دھبہ نہیں ہے ۔عزت سے سیاست کرنا چاہتا ہوں اور عزت سے گھر جانا چاہتا ہوں ۔ میرے آبائواجداد رسالت کی شمع جلانے آئے تھے ۔ عرس میں مجھ پر ذاتی حملہ کروایا گیا صرف اس لیے جو ہم نے سندھ میں داخل ہونے کی گستاخی کی سندھ کے لوگوں کو جگانے کی کوشش کی ۔
پی ٹی آئی کرسیاں