زمیندار نے بچی پر کتے چھوڑ دیئے، معصوم چیخیں مار کر رحم کی اپیل کرتی رہی
مظفرگڑھ (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی)کپاس چوری کے شبہ میں مظفر گڑھ میں بااثر زمیندار نے درندگی کی انتہا کردی۔ زمیندار نے 7 سالہ بچی پر کتے چھوڑ دیئے۔ خونخوار کتے بچی کو نوچتے رہے، بے رحم زمیندار کو بچی پر ذرا بھی ترس نہ آیا، معصوم بچی چیخیں مار مار کر رحم کی اپیل کرتی رہی تاہم بھیڑیا نما انسان بچی کا تماشا دیکھتا رہا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حالت نازک ہونے پر مقامی لوگوں نے ننھی کلی کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔