بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر
ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) بابا گورونانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات کا بھوگ کی رسم کے ساتھ اختتام ہو گیا۔ تقریبات میں بھارت و دنیا سمیت پچیس ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت۔ سکھوں نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی مناجات اور دعائیں کیں۔ 17لاکھ روپیہ کی آتش بازی کے بعد یاتری ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال روانہ ہوئے۔ جتھہ داروں نے اعلیٰ انتظامات پر حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ویزوں کے اجراء کو آسان بنانے کا مطالبہ۔ گذشتہ روز بابا گورونانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات کا گوردوارہ جنم استھان میں بھوگ کی رسم کے ساتھ اختتام ہوا اس موقع پر سکھ یاتریوں کے ساتھ محکمہ اوقاف کے اعلیٰ افسران اور اقلیتی ممبران اسمبلی بھی موجود تھے۔
تقریبات