سابق کرکٹر محسن حسن خان نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت اور کردار کو اچھی طرح جانتا ہوں، سابق کپتان فرشتہ نہیں لیکن لالچی آدمی بھی نہیں۔ خود رابطہ کرکے کہا کہ میری خدمات کی ضرورت ہو، ساتھ دینے کیلئے تیار ہوں۔