مائرہ خان کی فلم ”ورنہ “17نومبر کو ریلیز ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر ) ماہرہ خان آنے والی فلم ورنہ میں ایک نئے انداز میں دکھائی دیں گی ، رومانوی کردار کرنے والی خوبرو اداکارہ غصے میں بھی نظر آئیں گی اور مار پیٹ کرتے بھی۔ فلم ورنہ اداکارہ ماہرہ خان کے کیریئر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوگی۔ شعیب منصور کی ہداہات میں بنی فلم ورنہ ایک سنجیدہ موضوع پر مبنی ہے لیکن اس سنجیدہ موضوع کو فلم کی موسیقی رومانوی رنگ دیتی ہے۔ فلم بول سے فلم انڈسٹری میں آنے والی ماہرہ اس فلم میں ایک مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔ ورنہ سترہ نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔