سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج سہ پہر دوبارہ ہوں گے، قومی اسمبلی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم اور پمز اور ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو الگ کرنے کا بل منظور کیا جائیگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 12نکاتی اور سینٹسیکرٹریٹ نے 40نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب سینٹ میں پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر اپوزیشن اور حکومتی سینیٹرز مختلف بلز پیش کریں گئے،سینیٹر جہانزیب جمالدینی وفاقی دارالحکومت کی حدود میں ایگری کلچرل اور پہاڑی علاقوں میں ہائوسنگ سکیموں پر پابندی،سینیٹر کریم احمد خواجہ پی ٹی وی پر بچوں کیلئے الگ چینل شروع کرنے کیلئے قراردادیں پیش کریں گئے۔سینٹ میں مختلف تحاریک پر بحث بھی جائیگی۔ سینٹ سیکرٹریٹ نے 40نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
اجلاس