سندھی عوام سی پیک پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کریں گے: ایاز لطیف پلیجو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی بجائے عوام کی حکومت ہوگی نیب مک مکا کی بجائے کرپٹ افراد کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات قائم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے خاندان کا وزیراعظم بننے اور سندھ کو زرداری کے حوالے نہ کرتے تو آج سندھ مختلف ہوتا ۔ عوام صوبے کی بہتری کے لیے ہمارا ساتھ دیں ۔ سندھ میں کرپشن دہشت گردی غلط مردم شماری صوبے کی تقسیم اور سی پیک کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خلاف محبت سندھ مارچ کیا گیا ۔ محبت سندھ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کرینگے سندھ میں کرپشن اور ذوالفقار آباد اور سندھ کے عوام کے خلاف کسی سازش قبول کو نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے مقابلے کے لیے تیار ہیں امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے خاندان کے وزیر اعظم بننے اور ہماری قسمت زرداری اور الطاف حسین کے حوالے کرنے کی بجائے سندھ کی عوام سے اپنا رابطہ بناتے تو یہ حالات نہ ہوتے نیب کرپٹ لوگوں کو مک مکاہ کی بجائے گرفتارکرکے مقدمات قائم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے راجہ داہروں شرجیل انعام میمن انور مجید کے لیے تو آصفہ اور بلاول کا روز ٹویٹ ہوتا ہے لیکن سندھ کے مظلوموں کے لیے تو نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر اور صوبے سے سب بھاگ سکتے ہیں لیکن ایاز لطیف پلیجو آخری دم تک یہیںرہیگا سندھی سی پیک پر کسی بھی سودے بازی کو قبول نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ محبت سندھ ریلی نے مزار قائد سے صدر تک مارچ کیا۔ ریلی کے شرکا پلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے۔
ایاز لطیف پلیجو