شہرکے مختلف علاقوںمیں پتنگ بازی، پولیس دیہاڑیاں لگانے میں مصروف
لاہور(نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں مےں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار کو شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ، شاہدرہ ٹاﺅن، راوی روڈ، نولکھا، شفیق آباد، ٹبی سٹی، مصری شاہ، اسلام پورہ، نیوانارکلی، گجر پورہ، شالیمار، سول لائن، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، لٹن روڈ، مزنگ، سمن آباد، ملت پارک، گلشن راوی، شیراکوٹ، وحدت کالونی، اقبال ٹاﺅن، گلبرگ،لیاقت آباد، فیصل ٹاﺅن، غالب مارکیٹ، کاہنہ، نصیر آباد،کوٹ لکھپت،نشتر کالونی، فیکٹری ایریا،غازی آباد، ہنجروال، ٹاﺅن شپ، گرین ٹاﺅن، سٹی رائے ونڈ، دھرم پورہ، ہربنس پورہ اور صدر بازار سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔پولیس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ بعض مقامات پر پولےس پتنگ بازوں سے دےہاڑےوں لگاتی رہی ۔شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔