قائداعظم ٹرافی کا ساتواں مرحلہ مکمل،یو بی ایل نے حبیب بنک کو 142 رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم ٹرافی 2017-18ئکا ساتواں مرحلہ مکمل ہو گیا، آخری روز لاہور بلیوز، ایس این جی پی ایل، یو بی ایل کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ دو میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے۔ فیصل آباد میں دھند اور سموگ کی وجہ سے چار روز میچ کا انعقاد نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری روز لاہور بلیوز نے اسلام آباد ریجن کو 61 رنز سے مات دی۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا ٹیم کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں نیشنل بنک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز یو بی ایل نے حبیب بنک کو 142 رنز سے ہرا دیا۔