کچھ لوگ مجھے بدنام کررہے ہیں،قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں :انضمام الحق
لاہور (سپورٹس ڈےسک )انضمام الحق نے ایک بار پھر ٹی ٹین فرنچائز سے اپنے تعلق اور ٹیم خریدنے کو گمراہ کن قرار دیا ہے اور یہاں تک کہہ دیا کہ اب میرا بھائی بھی ٹیم نہیں خرید رہا، میڈیا اس کہانی کو رائی کا پہاڑ بناکر پیش کررہا ہے،کچھ لوگ مجھے بدنام کررہے ہیں،قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق نے میڈیا میں جاری بحث کا خاتمہ کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ ٹی ٹین کی فرنچائز خریدنے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے،اس بارے میں تمام قیاس آرائیاں اور خبریں من گھڑت ہیں اور انکشاف کیا ہے کہ میرے بھائی نے بھی فرنچائز نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے، جب دبئی مرینا میں ایک فائیو اسٹار بوٹ میں ٹی ٹین کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہورہی تھیخصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ میں نے اور میرے بڑے بھائی انتظار الحق نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ٹی ٹین کی ٹیم نہیں خریدیں گے،حالانکہ بورڈ نے مجھے ٹیم خریدنے کی اجازت دےدی تھی۔،میڈیا میں ہونے والی غیر ضروری بحث کے بعد میرے بھائی کی بھی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی اب ختم ہوگئی ہے۔انضمام الحق نے واضع کیا کہ میں بورڈ کا ملازم نہیں صرف کنسلٹنٹ ہوں،میرا معاہدہ مجھے ٹیم خریدنے سے نہیں روک سکتاتھا۔