بھارت کھلاڑی پانڈیا نے کپتان ویرات کوہلی کی سالگرہ پر بدلہ چکا دیا
اراجکوٹ (سپورٹس ڈےسک )ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی 29ویں سالگرہ منائی اور سالگرہ کے دن ہی ساتھی کھلاڑی ہردک پانڈیا نے ان سے بدلہ چکا دیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں مصروف ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹ کر 29ویں سالگرہ کا جشن منایا۔کیک کاٹنے کے بعد جہاں تمام ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ کیک منہ پر تھوپا وہیں ساتھی کھلاڑی ہردک پانڈیا سب سے آگے نظر آئے اور انہوں نے کپتان کا منہ کیک سے بھر دیا اور ساتھ ہی ایک ماہ پرانا بدلہ بھی چکا دیا۔گزشتہ ماہ 11 اکتوبر کو ہردک پانڈیا نے اپنی سالگرہ منائی تھی تو اس موقع پر ویرات کوہلی سمیت تمام ٹیم کے کھلاڑیوں نے منہ سمیت پورے جسم پر کیک مل دیا تھا۔اس کے بعد ہردک پانڈیا نے کہا تھا کہ ہر کسی کی سالگرہ سال میں ایک بار ضرور آتی ہے اور وہ جلد ہی اس کا بدلہ لیں اور ایک ماہ سے کم عرصے کے اندر ہی انہوں نے اپنی بات کو درست ثابت کر دکھایا۔ویرات کوہلی کو عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر سمیت دنیا بھر سے کھلاڑیوں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔