سندھ اور خیبر پی کے کی حکمران جماعتیں ایک دوسرے کا تحفظ کر رہی ہیں،علی اکبر گجر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام سے بہتر فیصلہ کوئی نہیں کر سکتا کہ کون مجرم ہے اور کون بے قصور ؟ اب بھی وقت ہے کہ سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکمران جماعتوں کی قیادت آواز خلق سن لیں اور سیاست سے تائب ہوکر اپنی عاقبت سنوار لیں۔سندھ کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے کندھے استعمال کر کے آئندہ انتخابات میں سندھ کی حکومت بنانا چاہتی ہے۔ سندھ اور خیبر پختونخوا کی حکمران جماعتیں ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہیں۔دونوں جماعتوں کی قیادت خود کو ایک دوسرے کے صوبے میں محفوظ تصور کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے خود کو سیاسی طور پرزندہ رکھنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں۔