آئین پر من و عن عملدرآمد سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں‘ طارق مدنی
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملکی آئین پر من و عن عملدرآمد کیا جائے تو بہت سے مسا ئل حل ہو سکتے ہیں یہ بات انہوں نے پی اے سی سندھ کے صوبائی صدر مولانا عبدالماجد فاروقی ‘ قاری محمد حسن رحیمی و دیگر رہنماؤںسے ایک ملاقات میں چیئر مین
سینیٹ میاں رضا ربانی کے 18ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیان پر بات چیت کرتے ہوئے کہی طارق مدنی نے کہاکہ دراصل حقیقت یہ ہے کہ ا سٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ خود حکمران18 ویں ترمیم سے کھیلواڑ کررہے ہیںاورترمیم میں حاصل حقوق عوام سے چھین نے میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے کہ18ویں ترمیم کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں ا ور اس کے ا صل ذمہ دار نا صرف موجودہ حکمران ہیں بلکہ ماضی کے حکمران بھی ہیںانہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام سے18 ویں ترمیم سے قبل کے حاصل حقو ق تک چھین لئے ہیں جس کی ایک واضح مثال محکمہ زکواۃ و عشرسے زکواۃ مستحقین کو ملنے والے فنڈز کی بند ش ہے حکمرانوں کی جانب سے زکواۃفنڈزکی بندش جیسی مذموم کارروائیوںسے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے حکمران بے حسی میں بہت آگے نکل چکے ہیں حتیٰ کہ یہ ز کو ا ۃ مستحقین کا فنڈز تک ہڑپ کر نے میں دریغ نہیں کر رہے ہیں۔