پی آئی اے نیو یارک اسٹیشن کی بندش پر ایئر لیگ کے شدید تحفظات
کراچی (نیوز رپورٹر) ایئر لیگ کے مرکزی صدر شمیم اکمل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل غیر دانشمندانہ اور احمقانہ فیصلوں نے پی آئی اے کے مستقبل پر سنگین سوالات اٹھا دئیے ہیں‘ 56 سال سے پی آئی اے کا نیو یارک پہ چلنے والے روٹ کی انتہائی جلد بازی میں بندش کے فیصلے کے پیچھے چھپی بدنیتی روز روشن کی طرح عیاں ہے امریکہ میں 5 لاکھ پاکستانی بستے ہیں جن کی پی آئی اے سے ایک جذباتی وابستگی ہے جو سروسز کا اچھا معیار نہ ہونے کے باوجود پی آئی اے سے سفر کرتے ہیں اور ایک کثیر زرمبادلہ اپنے ملک بھیجتے ہیں ان کی پہلی ترجیح پی آئی اے ہوتی ہے۔اس غیر دانشمندانہ فیصلے سے بیرون ملک بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہو گیا ہے۔ نیویارک روٹ کی بندش سے پی آئی اے کے سنہری دور کو دفن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔نیویارک رینج کی ہی دوسری فلائٹ کینیڈا کی ہے اگر پی آئی اے کینیڈا پر منافع کما رہی ہے تو نیویارک پرکیسے نقصان ہو رہا ہے۔