سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں انیس نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
فیصل رضا عابدی کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فیصل رضا عابدی کو پٹیل پاڑہ فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا، عدالت نے فیصل رضا عابدی کو انیس نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
ادھر پٹیل پاڑہ میں تبلیغی جماعت کے دور کارکنوں کو قتل کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو دو افراد پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس سی سی ٹی وی اور دیگر ذرائع کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے.
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناظم آباد میں علامہ مرزا یوسف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا، گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیوز نے حاصل کرلی، مرزا یوسف حسین کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر متنقل کردیا گیا.