لاہور شہر میں پانچ روز بعد بلاآخر موسم صاف ہوگیا ،گزشتہ پانچ روز سے سموگ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا تھا
پانچ روز تک آلودہ دھند کی لپیٹ میں رہنے کے بعد بلاآخر لاہور شہر میں مطلع صاف ہو گیا۔ موسم بہتر ہوا اور سورج نے آنکھیں دکھائیں تو چھٹی کے روز شہریوں نے بھی پارکوں کا رخ کر لیا۔ شہر کے تفریحی مقامات پر کچھ لوگ دوستوں کے ساتھ خوش گپیاں کرتے رہے تو کچھ بچوں کو گھمانے پھرانے باہر لائے۔ بچوں نے اچھے موسم میں خوب سیر و تفریح کی .
گزشتہ پانچ روز سے پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی سموگ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا تھا۔ نزلہ زکام، گلے کی خرابی ،بخار اور آنکھوں میں جلن جیسے امراض پھیل رہے تھے لیکن موسم صاف ہونے پر شہری نہایت خوش ہیں.