اٹلی میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا

06 نومبر 2016 (15:12)

مظاہرین فلورنس کے کنونشن سنٹر کی طرف مارچ کرنا چاہتے تھے،جہاں حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کا سالانہ اجلاس ہورہا تھا جس میں وزیر اعظم کی شرکت بھی متوقع تھی. مشتعل مظاہرین پولیس پر پتھرائو کرتے رہے، بعض مظاہرین نے چھوٹے کریکربھی فائر کیے ، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا.مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے فائر کیے،اہلکا رمظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کرتے رہے ، مظاہرین وزیر اعظم رینزی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے ، انکا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں اور پانچ دسمبر کو رینزی حکومت کی جانب سے منعقد کرائے جانیوالے ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جائے گا.واضح رہے اطالوی حکومت سینیٹ کے اختیارات میں کمی اور مقامی حکومتو ں کے کردار کو محدود کرنے کیلئے ریفرنڈم کرانا چاہتی ہے جس کی اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سخت مخالفت کی جارہی ہے ۔