عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مجرموں کی سزائوں پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ

06 نومبر 2016 (14:47)
عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مجرموں کی سزائوں پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ

 عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مجرموں کی سزائوں پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نے سزائے موت پانے والے قیدیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ذرائع کے مطابق دہشتگردی سمیت مختلف واقعات میں ملوث ملک بھر کی مختلف جیلوں میں سینکڑوں کی تعداد میں سزائے موت کے قیدی موجود ہیں جنہیں مختلف عدالتوں سے سزائے موت کا حکم ہوچکا ہے ان میں سے کئی ایسے مجرمان بھی ہیں جن کی سزاء صدر مملکت نے بھی بحال رکھی ہے ناگزیر وجوہات کی بناء پر سزائے موت کا سلسلہ کم ہوا ہے اب ایک بار پھر سزائے موت کے قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے احکامات جاری کئے جارہے ہیں تاکہ جیلوں میں بند سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد کو کم سے کم کیا جاسکے اور مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچایا جاسکے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...