سعودی عرب میں پھنسے 6 ہزار افراد کے خاندانوں کو وفاقی حکومت 50، 50 ہزار روپے دے گی

06 نومبر 2016 (14:44)
سعودی عرب میں پھنسے 6 ہزار افراد کے خاندانوں کو وفاقی حکومت 50، 50 ہزار روپے دے گی

 سعودی عرب میں پھنسے 6 ہزار کے قریب افراد کے خاندانوں کو وفاقی حکومت 50، 50 ہزار روپے دے گی، اس ضمن میں سعودی عرب کے سفارتخانے اور قونصل خانوں میں درج ڈیٹا کے ذریعے ان افراد کے خاندانوں کو پاکستان میں مالی کفالت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق اس وقت حکومت پاکستان نے پانچ ہزار 600 سے زائد افراد کو 50، 50 ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جن متاثرہ افراد کے خاندانوں کو یہ رقم دی جائے گی، ان کا ڈیٹا سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے وفاقی حکومت کو موصول ہوا تھا، جو لوگ ورک پرمٹ کے باعث سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں. اس وقت ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 85 سو کے قریب پاکستانی شہری ورک پرمٹ کے باعث پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے حکم پر قانونی مدد کے ساتھ ان کے خاندانوں کو بیت المال پاکستان اور او پی ایف فائونڈیشن کی معاونت سے یہ رقم ادا کی جائے گی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...