بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کی نسل کشی کررہی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

06 نومبر 2016 (14:30)
بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کی نسل کشی کررہی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

 دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل اور سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور بے گناہ لوگوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی پولیس کی ریاستی دہشت گردی کی حالیہ کارروائی کے دوران شہید ہونے والے نوجوان قیصر صوفی کی طبی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسے تشدد کے بعد زہر دے کر مارا گیا اسی طرح حریت رہنماء محمد یاسین ملک کو بھی دوران علاج دوبار زہر دینے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کی نسل کشی بند کرانے کیلئے فوری مداخلت کرے۔