علامہ مرزا یوسف حسین کو حراست میں لے لیا گیا، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے بھی تفتیش جاری

06 نومبر 2016 (13:37)
 علامہ مرزا یوسف حسین کو حراست میں لے لیا گیا، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے بھی تفتیش جاری

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناظم آباد میں علامہ مرزا یوسف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا، گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیوز نے حاصل کرلی، مرزا یوسف حسین کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر متنقل کردیا گیا۔
دوسری طرف پٹیل پاڑہ میں تبلیغی جماعت کے دور کارکنوں کو قتل کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو دو افراد پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس سی سی ٹی وی اور دیگر ذرائع کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ نیو رضویہ سوسائٹی سے گرفتار پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء اور سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے بھی تفتیش جاری ہے، پولیس ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی چانچ پڑتال کر رہی ہے، فیصل رضا عابدی کو پٹیل پاڑہ فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں گرفتار کیا گیا۔