آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا, پنجاب کے مختلف شہروں میں چھائی سموگ میں بھی کمی کاامکان

06 نومبر 2016 (13:32)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ گزشتہ روز ملک کے سرد ترین مقامات سکردو، استور، قلات رہے جہاں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ راولاکوٹ اورکالام میں دو، کوئٹہ،چترال، ہنزہ اور دیرمیں تین جبکہ گلگت میں درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔