نواڈا کے علاقے رینو میں ریلی سے خطاب کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ سٹیج پرآئے تولوگوں نے احتجاج اورہنگامہ آرائی شروع کردی،ہجوم میں بیٹھے ایک شخص نے پولیس کومشتبہ شخص کے پاس گن کی موجودگی کی بھی خبر دی جس پرسکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے.صورتحال اس وقت ڈرامائی شکل اختیارکرگئی جب دوسکیورٹی اہلکار ٹرمپ کو کندھوں سے پکڑ کرسٹیج کپ پیچھے لے گئے ،سکیورٹی اہلکاروں نے سٹیج کوکلیئر کیا جس پر اسلحے کی موجودگی کی اطلاع افواہ ثابت ہوئی .پولیس نے ہجوم سے ایک مشتبہ شخص کوبھی حراست میں لے لیا،سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ تقریر کیلئے سٹیج پر آئے اورانہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر رکنے والے نہیں ،اپنی مہم جاری رکھیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38