مکہ مکرمہ:مسجد حرام کے امام وخطیب (امام کعبہ) الشیخ ڈاکٹر خالد الغامدی نے یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کو مقدس مقامات پرحملوں کی بناءپر یہودیوں کے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح فلسطین میں قابض یہودی مسجد اقصیٰ کی آئے روز بے حرمتی کرتے اور مقدس مقامات کی توڑپھوڑ کرکے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہیں. اسی طرح یمن کے حوثی مکہ معظمہ پر میزائل حملے اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ اسلام سے بغض، نفرت اور دشمنی میں حوثی باغی یہودیوں ہی کی مانند ہیں۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے یہودیوں کی چالوں اور ریشہ دوانیوں کو ناکام ونامراد کیا ہے، اسی طرح حوثیوں کو بھی ان کی سازشوں میں ناکام کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے عالم اسلام سے دہشت گردی کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور سرزمین حرمین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024