بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، 2 افراد زخمی

06 نومبر 2016 (12:35)
بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، 2 افراد زخمی

راولا کوٹ: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے 2 افراد کو زخمی کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹل سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی جب کہ مدار پور، سحر، دھرمثال اور ناطر کے علاقوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث شہری محصور ہو کررہ گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے باعث دشمنوں کی صفوں میں خاموشی چھا گئی۔ واضح رہے کہ حواس باختہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا ہوا جس کے بعد سے بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں اب تک 10 سے زائد پاکستانی شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔