سانحہ گڈانی150 لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہ مل سکا

06 نومبر 2016

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گڈانی شپ بریکنگ یارڈمیں کینیا کے فلیگ شپ میں لگنے والی آگ بدستور سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ اب تک ڈیڑھ سو لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ اس موقع پر وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی بے حسی سامنے آئی وزیراعلیٰ بلوچستان محض زبانی جمع خر چ کرکے چلے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف آئے نہیں اب تک گڈانی شپ بریکنگ پارٹی میں چار حادثات ہوچکے ہیں لیکن کوئی ڈسپنسری موجود نہیں‘ زخمیوں کو شفٹ کرنے کے لئے کوئی ایمبولینس بھی نہیں۔ حادثے کے بعد کراچی سے ایمبولینس منگوائی گئیں۔