کٹی پہاڑی کے اطراف پولیس کا آپریشن‘متعدد گرفتار

06 نومبر 2016

کراچی (مانیٹرنگ نیوز) کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے بعد مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اورنگی ٹاﺅن میں کٹی پہاڑی کے اطراف پولیس کا کومبنگ آپریشن رات گئے جاری رہا۔ جبکہ ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اطراف میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ بھی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔