جدہ: سینئر صحافیوں محمودالحسن سراج وہاب کے اعزاز میں عشائیہ

06 نومبر 2016

جدہ (نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی محمودالحسن کی مستقل پاکستان روانگی اور سینئر صحافی سراج وہاب کی عرب نیوز میں ترقی پر پاکستان جرنلسٹ فورم کا ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے صحافیوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستانی سفارت کار سعودی اخبارات سے وہ تعلق نہیں رکھے ہوئے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صحافیوں نے اپنے ساتھیوں سعودی گزٹ کے محمودالحسن اور سراج وہاب کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا اور انکی کامیابیوں کیلئے دعا کی۔