موسم سرد ہونے کے باوجود لاہور اور حافظ آباد میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ، پانی بھی نایاب

06 نومبر 2016

لاہور+ حافظ آباد (کامرس رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) موسم سرد ہونے کے باوجود ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے طلب میں کمی کے ساتھ پیداوار بھی کم کی جا رہی ہے جس کے باعث بجلی کا خسارہ ایک خاص سطح پر برقرار ہے، صورتحال کے باعث لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو کوٹے سے کم بجلی ملنے پر لوڈ مینجمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر چھوٹے شہروں میں گزشتہ روز بھی اعلانیہ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا،جبکہ مرمت کے نام پر بجلی کی طویل بندش لوڈ شیڈنگ بھی کی گئی۔ حافظ آباد میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، بجلی کی رات اور دن کے اوقات میں طویل بندش سے پاور لومز انڈسٹری کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
لوڈ شیڈنگ