سوات: ٹرالر بے قابو ہو کر گھر کی دیوار سے ٹکرا گیا، دو چچازاد بہنیں جاں بحق
سوات (نامہ نگار) مینگورہ میںٹر الر کی ٹکر، دیوار گرنے سے 2بچیاں جاں بحق ہوگئیں، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، لواحقین نے نعشوں کو روڈ پر رکھ کر شدید احتجاجی مظاہرہ اور کس روڈ سے ٹرک اڈوں کو باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ حادثہ مینگورہ کی گلبہار کالونی میں کس روڈ پر پیش آیا جہاں پر ایک ٹرالر بے قابو ہوکر قریبی گھر کی دیوار سے ٹکرا گیا جس سے دیوار گرگئی، قریب کھیلتی ہوئی دو چچا زاد بہنیںچھ سالہ یسریٰ اور چار سالہ مقدس ملبے تلے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ بنڑ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔
2بچیاں جاں بحق