قصور: میلہ پر موج مستی کرتے 15خواجہ سراﺅں سمیت 29افراد گرفتار

06 نومبر 2016

قصور( نمائندہ نوائے وقت) میلہ پر موج مستی کرتے ہوئے15خواجہ سراﺅں سمیت29 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ سرحدی گاﺅں پتواں کلاں کے دربار بابا حسین شاہ کے عرس پر خواجہ سراءڈانس کر رہے تھے بعض شہری شراب پی کر وہاں غل غپاڑہ اور جواءکھیلنے میں مصروف ہیں۔ جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر15خواجہ سراءجن میں ریما، ریشم، رانی ، بلو اور صائمہ وغیرہ کے علاوہ 14شرابیوں اور قمار بازوں کو حراست میں لیکر موقع سے پانچ کاریں، اکتالیس ہزار کی نقدی، موبائل فونز اور شراب برآمد کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔
خواجہ سرائ/ گرفتار