خیبر پی کے میں 15نومبر سے غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن شروع ہو گا، انتظامات جاری

06 نومبر 2016

پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخواحکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف 15 نومبر سے شروع ہونےے والے گرینڈ آپریشن کےلئے انتظامات ہدایات کردی ۔ ذرائع کے مطابق غیررجسٹرڈ ا فغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں دو مہینے کی توسیع کی گئی تھی تاہم رجسٹریشن شروع نہ ہو سکی اس لئے پندرہ نومبر سے ان کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے گرینڈ آپریشن میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کردیا جائے گا غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اثاثوںکو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑیوں کو بھی بند کرنے سے صوبائی حکومت سے اجازت طلب کی ہے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن یکم نومبر سے شروع ہو نی تھی ۔

افغان مہاجرین