ایران کا شام میں سکاﺅٹس گروپ تشکیل دیے جانے کا انکشاف،ترکی کے داعش پر 70 حملے

06 نومبر 2016

تہران(این این آئی+ رائٹر) ایران کے شام میں سکاﺅٹس گروپ تشکیل دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادھر ترک فوج نے شام میں داعش کے 70 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ حملے 24 گھنٹے میں کیے گئے 5 ہلاک ہو گئے۔ ان میں ایک فوجی بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابتدا میں اس گروپ کی قیادت بیرون ملک عسکری کارروائیوں اور دہشت گردی میں لقدس فورس کے ایک لیڈر جنرل حسن شاطری المعروف حسام خوش نویس کے سپرد کی گئی مگر خوش نویس کو 12فروری 2013ءکو دمشق سے بیروت جاتے ہوئے شامی اپوزیشن نے حملہ کر کے قتل کردیا تھا۔