کرپشن میں ملوث محکمہ بلدیات کے 65افسران کو برطرف کرنے کا فیصلہ

06 نومبر 2016

کراچی (وقائع نگار) محکمہ بلدیات سندھ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کرپشن میں ملوث 65افسران کوملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جو نیب سے پلی بار گینگ کرکے اپنی کرپشن کا اعتراف کرچکے ہیں ۔اس ضمن میں فہرستوں کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب کے پلی بارگینگ کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پلی بارگینگ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے اور انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا تھا ۔اس حوالے سے محکمہ بلدیات کے 65ایسے افسران کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوںنے نیب کے ساتھ پلی گینگ کی تھی ۔ان افسران میں گریڈ 11,17,18اور 19کے افسران شامل ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ پلی بارگینگ کرنے والے افسران کو 15نومبر سے قبل برطرف کیے جانے کا امکان ہے۔