کراچی‘ ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی کرنے والوں کو10 لاکھ انعام دینے کا اعلان
کراچی (نمائندہ نوائے وقت ) جمعے کو شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والوں کےلئے 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی پولیس کی جانب سے گزشتہ روز پٹیل پاڑہ‘ شفیق موڑ اور حیدری میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزموں کی نشاندہی کرنے والے کو 10لاکھ روپے انعام دیا جائیگا اور انکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔