بلاول بھٹو کے جلسہ کی سیکورٹی کےلئے ڈھائی کروڑ روپے فنڈز کی خبر درست نہیں ، محکمہ داخلہ سندھ

06 نومبر 2016

کراچی (وقائع نگار)محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ضلع گھوٹکی میں ہونے والے جلسہ عام کی سیکورٹی کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے ڈھائی کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع گھوٹکی میں ہونے والے جلسہ عام کی سیکورٹی کے لئے اس قسم کے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے اور اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔