حضرت بہاءالدین زکریاؒ کا عرس آج سے شروع ہوگا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

06 نومبر 2016

ملتان(نامہ نگار) جنوبی ایشیاءکے عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت غوث بہاءالدین زکریا ملتانی ؒ کے 777 ویں سالانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات آج 6 نومبر سے دربار عالیہ واقع قاسم باغ، ملتان میں شروع ہوں گی اور 8نومبر تک جاری رہیں گی۔ تقریبات کا آغاز 9:30 بجے صبح درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، دربار حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی اور دیگر مشائخ تقریب غسل سے کریں گے۔ اس کی بعد سالانہ قومی زکریا کانفرنس درگاہ کے احاطے میں منعقد ہو گی۔