پشاور‘ 2اسمگلر گاڑیوں سمیت گرفتار

06 نومبر 2016

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2سمگلروں کو گاڑیوں سمیت گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 102کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 3 اشتہاریوں سمیت 40مشتبہ و جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد ہوئی ۔