انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے 849 مقدمات سیشن کورٹ منتقل

06 نومبر 2016

کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے 849 مقدمات سیشن کورٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر کراچی سے انسداد دہشت گردی کی 8 عدالتوں میں زیر سماعت 849 مقدمات سیشن کورٹ منتقل کردیئے گئے ہیں‘سب سے زیادہ مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 9 سے منتقل کئے گئے ہیں جن کی تعداد 161 ہے جب کہ کورٹ نمبر 1 سے 61 مقدمات سیشن کورٹ منتقل کئے گئے۔ مقدمات کی منتقلی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کو بھی پیش کی جائے گی۔