خیبر پختونخوامیں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کےخلاف گرینڈ آپریشن کیلئے انتظامات کی ہدایات

06 نومبر 2016

پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخواحکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کےلئے انتظامات شروع کرنے کی ہدایات کردی ہے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن شروع نہ ہونے کے باعث15 نومبر سے ان کی گرفتاری کےلئے آپریشن شروع کیا جا رہا ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن شروع کرنے کےلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں ذرائع کے مطابق غیررجسٹرڈ ا فغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں دو مہینے کی توسیع کی گئی تھی تاہم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن شروع نہ ہو سکی غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن شروع نہ ہونے کے باعث پندرہ نومبر سے ان کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے گرینڈ آپریشن میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار کیا جائے گااور انہیں خیبر پختونخوا سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اثاثوںکو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑیوں کو بھی بند کرنے سے صوبائی حکومت سے اجازت طلب کی ہے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن یکم نومبر سے شروع ہو نی تھی ۔