ماضی کے ناکام حکمران عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، علی اکبرگجر

06 نومبر 2016
ماضی کے ناکام حکمران عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، علی اکبرگجر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آخری رسومات کے لئے زرداری گروپ کی ماضی قریب کی کارکردگی ہی کافی ہے پاکستان کے باقی صو بوں کی طرح سندھ کے عوام بھی اب اس ٹولے سے نجات کے خواہشمند ہےں۔مسلم لیگ(ن) سندھ کے معصوم شہریوں کو زیادہ دےر نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کے چنگل مےں نہیں رہنے دے گیوزیر اعظم نواز شریف کے خلاف محاذ آرائی کا شوق رکھنے والے کئی دہائیوں تک اقتدار تک نہیں پہنچ سکےں گے مسلم لیگ(ن) کا اےک اےک کارکن آخری سانس تک اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ چیخ و پکار کرنے والے شےروں کا نہیں گیدڑوں کا شکار کرتے ہےں شےر کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑے دل گردے کا کام ہے جو نومولود شکاریوں کے بس کی بات نہیں ماضی کی ناکام ترین حکمران جماعت معصوم پاکستانیوں کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتی ہماری قیادت کو چےلنج کرنے والے اپنے قد کاٹھ سے بڑھ کر ڈینگےں نہ مارےں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شےروں کے سامنے کسی کو ٹکنے کی جگہ نہیں ملے گی۔