گلگت بلتستان کابینہ نے ا ینٹی کرپشن بل کی منظوری دے دی
گلگت (نامہ نگار) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 6 ویں اجلاس میں سرکاری ملازمین کے فلاح و بہبود کے لئے صوبائی سطح پر فنڈ اور گروپ انشورنس کی منظوری دی گئی اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں مالی نقصانات کی جانچ پڑتال کے لئے سنٹرل اسسمنٹ کمیٹی کو تمام کیسز کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ گلگت بلتستان میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ ایکٹ اینٹی کرپشن بل کلیریکل سٹاف اور ٹیکنیکل سٹاف کے اپ گریڈیشن ریسکیو 1122 گلگت اور سکردو کے سکیل 1 تا 15 کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور پچاس فی صد سیکرٹری یونین کونسل کی سنیارٹی کی بنیاد پر اور سپروائزرز کے اپ گریڈیشن ڈاکٹروں کو اضافی مراعاتی پیکج کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سودی کاروبار کو تعزیری جرم قرار دینے کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا۔
بل منظور