پشاورائیر پورٹ اور ائیر لائنز دفاتر اورائیر بیسز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات

06 نومبر 2016

پشاور(بیورورپورٹ)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں تمام ائیر لائنز کے دفاتر ، باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اورائیر بیسز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کی گئی ہے سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر تمام ائیر لائنز کے حکام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ سیکورٹی کے لئے موثر اقدامات کرے تاکہ کسی قسم کاکوئی نا خوشگوار واقعہ رونماءنہ ہو سکے جس کے بعد ائیر لائنز کے حکام نے دفاتر میں سیکورٹی کےلئے پرائیویٹ نجی سکیورٹی عملے کوتعینات کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، ائیر بیسز سمیت دیگر حساس ترین مقامات کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سیکورٹی کے حوالے سے اداروں نے خصوصی ریہرسیل بھی کی ہے ۔