4 نوسربازوں نے بوگس چیک دے کر شہریوں سے 45 لاکھ روپے ہتھیا لیے

06 نومبر 2016

سیالکوٹ(نامہ نگار)شہریوں کا سوا پنتالیس لاکھ روپے مالیت کے بوگس چیک دینے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نیکاپورہ پولیس نے آصف کو پندرہ لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دینے کے الزام میں احسن کے خلاف، اگوکی پولیس نے خالد کو پچیس لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر تاج دین کے خلاف، مراد پور پولیس نے اکرم کو تین لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر سعید کے خلاف، سمبڑیال پولیس نے عبدالنوید کو سوا دو لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر طارق کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے۔