9 سماج دشمن عناصر گرفتار، چرس اور شراب برآمد
سیالکوٹ(نامہ نگار)ضلعی پولیس نے چرس اور شراب فروخت کرنے والے نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رنگپورہ پولیس نے نصیر سے 280گرام چرس، چوک رنگپورہ سے صدیق سے 230گرام چرس، یعقوب سے 215گرام چرس، کمیلا روڈ سے حمزہ سے 250گرام چرس، مراد پورہ پولیس نے گوہد پور سے شہباز سے دس لیٹر شراب، ضیاءالرسول سے 160گرام چرس، علی رضا سے دس لیٹر شراب، کوٹلی لوہاراں پولیس نے چک منڈاہر سے محمد حسین سے 195گرام چرس، سٹی پسرور پولیس نے ڈسکہ چوک سے شہباز سے ایک لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔